What to look for when buying a mobile Phone

What to look for when buying a mobile Phone


What to look for when buying a mobile Phone
موبائل خریدتے وقت کیا دیکھنا چاہیے؟


ہمارے ہاں عام رواج یہ ہے کہ مارکیٹ میں جانے کے بعد دکاندار نے بتادیا کہ اس میں چھ جی بی ریم ہے


اس میں آٹھ جی بی ریم ہے


اور ہم نے آنکھیں بند کر کے موبائل لے لیا


یا یوں ہوا کہ کسی نے کہہ دیا کہ اسکا فرنٹ کیمرہ بتیس میگا پکسل کا ہے


وہیں ہم پگھل گئے


ایک چیز کا اندازہ لگا لیں کہ اگر میگا پکسل سے موبائل کے کیمرے کی صلاحیت کا پتا لگتا تو آئی فون ڈھائی تین لاکھ میں بارہ میگا پکسل کیمرہ دے کر جھک مار رہا ہے


یا آئی فون کی تین جی بی ریم والا فون بھی بارہ جی بی ریم والے کو سپیڈ میں پیچھے چھوڑ جاتا ہے


تو کوئی اور فیکٹر بھی تو ہے


جو موبائل کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتا ہے


 موبائل لینے کے لیے چند چیزیں ہیں جو ہمیں دیکھنی چاہئیں


1: پروسیسر


2: ڈسپلے


3: ریم اور روم


4: یوزر انٹرفیس


5: کیمرہ اور اپرچر


6: بیٹری اور چارجنگ


پہلے میرا ارادہ یہی تھا کہ آپکو ان سب کا مختصر تعارف پیش کرونگا


لیکن اب میں اس تحریر کو دو تین حصوں میں تقسیم کر رہا ہوں


تاکہ ہر چیز کے بارے میں واضح بات کی جا سکے 


اس بار ہم صرف پروسیسر کی بات کرتے ہیں


1: پروسیسر


میں موبائل خریدتے ہوئے جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہوں 


وہ پروسیسر ہے 


آپ پروسیسر کو موبائل کا انجن کہہ لیں 


دماغ کہہ لیں 


یوں سمجھ لیں کہ بارہ جی بی ریم ہو کر بھی اچھا پروسیسر نا ہونے کی وجہ سے آپکا موبائل انتہائی سلو ہوسکتا ہے 


اسکی مثال یوں لے لیں 


کہ آپ لیموزین میں ستر سی سی کا انجن لگا کر یہ شکایت نہیں کریں گے 


کہ اتنی لمبی گاڑی ہو کر بھی چلتی کیوں نہیں ہے 


موبائل میں پروسیسر کا تعلق صرف آپکی سپیڈ سے نہیں بلکہ یہ ہر چیز کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے 


آپکا کیمرہ رزلٹ کیسا ہوگا 


اس میں کلر سائنس کیا ہوگی 


یہ پروسیسر میں موجود امیج سگنل پروسسنگ یونٹ پروسیسر کی مدد سے فیصلہ کرتا ہے 


آپکی بیٹری پر ڈسپلے کے بعد سب سے زیادہ بوجھ پروسیسر ڈالتا ہے 


آپکے فون میں کیمرا کتنے میگا پکسل کا ہوگا یہ بھی پروسیسر پر منحصر ہے 


اور اگر پروسیسر اچھا ہوگا تو آپکی بیٹری بھی اچھی چلے گی 


آپ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت آپکی ایڈیٹنگ کی صلاحیت ڈسپلے ریفریش ریٹ کی صلاحیت حتیٰ کہ آپکے موبائل کی آپکے استعمال کے ساتھ آپٹیمائزیشن کی صلاحیت آپکے پروسیسر پر منحصر کرتی ہے 


اب سوال یہ ہے کہ ہمیں کونسا پروسیسر لینا چاہیے 


سب سے پہلے تو چند کمپنیوں کی بات کر لیتے ہیں 


جو موبائل پروسیسر بناتی ہیں 


1: کوال کوم (سنیپ ڈریگن) 


2: میڈیا ٹیک (ہیلیو) 


3: ہواوے (کیرن) 


4: سامسنگ (ایگزینوس) 


5: ایپل (اے سیریز) 


یہاں ہم ایپل کو اس لائن سے پہلے باہر نکالتے ہیں 


کیونکہ ایپل ہمیشہ فلیگ شپ پروسیسر بناتا ہے 


اور وہ صرف ایپل فونز میں استعمال ہوتے ہیں 


اس میں کوئی شک نہیں کہ ایپل موبائل پروسیسرز پرفارمنس میں کسی بھی موبائل پروسیسر سے ایک دو سال آگے ہوتے ہیں 


ایپل کا ماننا ہے کہ اگر اسنے اپنے پروسسر کسی اور کمپنی کو دے دیے 


تو اس کمپنی نے گھٹیا قسم کے فونز میں بغیر سوفٹویر آپٹیمائزیشن کے اس پروسیسر کو لگا کر ایپل کی شہرت خراب کر دینی ہے 


ایپل ہمیشہ سوفٹویر اور ہارڈویئر خود تیار کرتا ہے


اس وجہ سے انکی پرفارمنس بہت ہی سسٹمیٹک طریقے سے ہینڈل کی جاتی ہے 


اس حوالے سے ایپل کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا 


یہاں پر آپ کے لیے جو چیز ذہن میں رکھنی ہے وہ اتنا ہے کہ آپ کو ایپل کی اے سیریز صرف ایپل فونز میں ملے گی 


ہاں آپکو یہ بتا دوں 


کہ اس وقت 


آئی فون گیارہ سیریز میں 


اے تیرہ بائیونک چپ ہے 


جبکہ ستمبر میں آئی فون بارہ لانچ ہوگا جس میں 


اے چودہ بائیونک چپ 


ہوگی جو کہ تیرہ سے زیادہ طاقتور ہوگی 


اب آتے ہیں سامسنگ پر 


سامسنگ اپنے فون میں تین قسم کے پروسیسر استعمال کرتا ہے 


ایگزینوس 


سنیپ ڈریگن 


میڈیا ٹیک 


سنیپ ڈریگن پروسیسر صرف امریکہ چائنہ جنونی کوریا میں استعمال کیے جاتے ہیں 


اس لیے سامسنگ کی طرف سے ہمیں وہ پروسیسر پاکستان میں نہیں ملنے والے 


(یہ بات سنیپ ڈریگن کے فلیگ شپ پروسیسر کی ہو رہی ہے مڈ رینج پروسیسر پاکستان میں بھی سامسنگ ڈیوائسز میں ملتے ہیں) 


دوسری طرف پاکستان میں میڈیا ٹیک اور ایگزینوس پروسیسر وافر مقدار میں سامسنگ فونز میں دستیاب ہیں 


خیر پہلے ہم سامسنگ کے ایگزینوس سیریز کا پوسٹ مارٹم کر لیتے ہیں 


سامسنگ یہ سیریز صرف اپنے موبائلز تک محدود رکھتا ہے 


لیکن ایپل کے برعکس سامسنگ بجٹ رینج سے لے کر فلیگ شپ رینج تک پروسیسر بناتا ہے 


جبکہ ایپل صرف ایک پروسیسر ماڈل بناتا ہے


اس وقت ایگزینوس کی فلیگ شپ سیریز میں 


Exynos 990 


چل رہا ہے 


امید ہے کہ اگلی ایس سیریز میں وہ 


Exynos 991 


دے دینگے 


لیکن ابھی یہ پروسیسر فلیگ شپ کے لحاظ سے انتہائی ناکارہ ہے 


میں آپکو ایک مثال دیتا ہوں 


سامسنگ ایک ماڈل کو دو مختلف ممالک میں مختلف پروسیسر کے ساتھ لانچ کرتا ہے


اسکے علاوہ ہر ایک چیز ایک جیسی ہوتی ہے 


یعنی بیٹری، ڈسپلے، چارجنگ، چارجر، کیمرہ ہر ایک چیز ایک ہوتی ہے


لیکن ایس بیس سیریز میں امریکہ میں 


Snap Dragon 865 


ملتا ہے پاکستان یا یورپ میں 


Exynos 990 


ملتا ہے 


صرف ایک پروسیسر کا فرق ہونے کی وجہ سے کیمرہ کوالٹی میں بیٹری میں پرفارمنس میں بیس فیصد کا فرق پڑ جاتا ہے 


اس لیے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کیمرہ لینز ایک ہونے سے کوالٹی ایک ہی رہے گی 


تو وہ غلط ہیں 


اچھا یہ تو ہوگئی فلیگ شپ سیریز 


لیکن مڈ رینج میں بھی سامسنگ اپنی 


ایگزینوس سیریز گھسیڑ کر رکھتا ہے 


سامسنگ اسے اپنا کوسٹ کٹنگ سسٹم کہتا ہے 


جس کے ذریعے وہ موبائل کو کم قیمت میں لانچ کر پاتے ہیں 


یہ تو شکر ہے کہ کوسٹ کٹنگ کے باوجود سامسنگ اتنا مہنگا ہوتا ہے 


کہ میں آپ لوگوں کو کہہ نہیں پاتا کہ آپ سامسنگ لے لیں 


مڈ رینج میں اس وقت سامسنگ کا 


A51


موبائل چل رہا ہے جس میں آپکو 


Exynos 9611


پروسیسر ملتا ہے 


پروسیسر قیمت کے حساب سے مہنگا ہے 


لیکن سامسنگ کا ہے اسکے علاوہ سامسنگ بجٹ رینج اور مڈ رینج میں 


ساتویں سیریز کے پروسیسر استعمال کرتا ہے 


Exynos 7810


وغیرہ 


انکی بہت ہی لمبی لائن ہے 


پھر پانچویں سیریز کے پروسیر آتے ہیں 


اسی طرح چلتے چلتے تیسری سیریز تک پروسیسر جاتے ہیں 


اس وقت پچاس ہزار سے اوپر والے فون میں ہی سامسنگ بجٹ پروسیسر دے رہا ہے 


باقی کمپنیاں اسی طرح کا پروسیسر بیس میں بھی دے رہی ہیں 


اب ہم ہواوے کی طرف چلتے ہیں 


ہواوے بھی سامسنگ اور ایپل کی طرح اپنے پروسیسر بناتا ہے 


اسے وہ 


Kirin 


 کا نام دیتے ہیں 


ایپل کے برعکس سامسنگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 


ہواوے بجٹ رینج میں، مڈ رینج میں اور پریمیم رینج میں کیرن پروسیسر دے رہا ہے 


لیکن ہواوے کے پروسیسرز سامسنگ کی ایگزینوس سیریز سے فی الحال بہتر ہیں 


Kirin 810 


اس وقت ایک بہترین مڈ رینج پروسیسر ہے 


جو کہ ہواوے نے پاکستان میں 


Nova 7i (gms is missing) 


فون کے ساتھ دیا ہے 


جبکہ بجٹ رینج میں یہی تیس ہزار سے کم قیمت میں انکا 


Kirin 710


بھی اچھا پروسیسر ہے


لیکن اب یہ دو سال پرانا ہوچکا ہے 


تو اس پروسیسر کے حامل فون لینے سے گریز کریں 


اگرچہ وہ سیکنڈ ہینڈ ہوں بیس بائیس ہزار میں مل رہے ہوں تو لے لیں 


دوسری طرف ہواوے فلیگ شپ رینج میں 


Kirin 970,980,990 


بنا چکا ہے 


اس وقت انکا بہترین فلیگ شپ پروسیسر 


Kirin 990 5g 


ہے جو کہ


Huawei P40 Pro 


میں دیا گیا ہے لیکن اس میں موبائل میں گوگل موبائل سروسز نہیں ملتیں 


اب آجاتی ہیں باقی کمپنیاں 


جو اپنی پروڈکشن کے لیے


سنیپ ڈریگن یا میڈیا ٹیک کے پروسیسر استعمال کرتے ہیں 


پہلے ہم میڈیا ٹیک کو دیکھ لیتے ہیں 


میڈیا ٹیک شروعات میں بہت ہی فضول کمپنی رہی ہے 


جن کے پروسیسر زیادہ سے زیادہ دس پندرہ ہزار کی قیمت والے فون میں ملتے رہے ہیں 


پھر آہستہ آہستہ انھوں نے مارکیٹ میں اچھے پروسیسر دینا شروع کر دیے 


اس وقت مڈ رینج میں 


Mediatek Helio G90t 


ابھی تک کا سب سے بہترین پروسیسر ہے 


جو سنیپ ڈریگن کے کئی پروسیسرز کو اس رینج میں شکست دے دیتا ہے 


اسکے علاوہ میڈیا ٹیک کی پی سیریز کافی اچھی ہے 


P60, P65, P70, 


G80, G85, G90T 


جبکہ بجٹ رینج میں آجکل آپکو 


G35 


مل جاتا ہے 


میڈیا ٹیک نے فلیگ شپ پروسیسر سیریز


Dimensity 5G 


سیریز بھی لانچ کی ہے 


لیکن وہ ابھی تک کسی فون میں دکھائی نہیں دی 


اب سنیپ ڈریگن کو دیکھ لیتے ہیں 


کوالکوم کی بنائی ہوئی سنیپ ڈریگن سیریز ایپل کی اے سیریز کے بعد انتہائی بہترین کوالٹی کی حامل سیریز سمجھی جاتی ہے 


لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ سنیپ ڈریگن کا ہر پروسسر ایپل کو ٹکر دے گا 


بلک سنیپ ڈریگن کی بھی فلیگ شپ سیریز ہی ایپل کو ٹکر دیتی ہے 


اس وقت سنیپ ڈریگن کی چار سیریز چل رہی ہیں 


فلیگ شپ سیریز جو ایپل کو ٹکر دیتی ہے 


8xx Series (865,855,845,835)


مڈ رینج سیریز 


7xx Series (710,720,730,765)


بجٹ رینج سیریز 


6xx Series (625,630,636,660,665,675)


انٹری لیول سیریز 


4xx Series (430,435,439,450) 


سب سے بہتر تو ظاہر ہے فلیگ شپ سیریز چلتی ہے 


اب سوال یہ ہوتا ہے کہ کونسا پروسیسر اچھا ہے 


اسکا کوئی مستقل جواب نہیں ہے 


ہر سال نت نئے پروسیسر آرہے ہیں 


کونسا پروسیسر اچھا ہے یہ سوال تب بہتر رہتا ہے کہ ہم یہ فون لے رہے ہیں اس کی قیمت اتنی ہے کیا اس میں یہ پروسیسر ہونا چاہیے یا اس قیمت میں اس سے بہتر پروسیسر موجود ہیں 


اب یہ دیکھیں کہ آپکو


Snapdragon 665


آپکو 


Vivo S1 Pro 


میں پینتالیس کی رینج میں ملتا ہے 


جبکہ یہی پروسیر 


Realme 5i 


میں 


بیس بائیس ہزار میں ملتا ہے 


اب آپ مجھ سے یہ پوچھیں کہ 


Vivo S1 Pro 


اچھا ہے تو 


میں کہوں گا نہیں اسکا پروسسر اس قیمت میں بیکار ہے 


اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسکا پروسسر بیکار ہے 


یہ جس رینج میں دیا جا رہا ہے وہ بیکار ہے 


جبکہ بیس بائیس کی رینج می

Post a Comment

0 Comments